مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گيا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اورافغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی کو خطے میں امن واستحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کیلئےکوششیں جاری رکھےگا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے 3 ادوار مکمل ہوگئے ہیں، مذاکرات مکمل ہونے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1886589
آپ کا تبصرہ